Ahmed Faraz recites his ghazal دل نے ہر بار کہا آگ پرائی لے لے

2024-06-29 56 0 1,262 YouTube

Download Convert to MP3

احمد فراز وحشتِ دل صلۂ آبلہ پائی لے لے مجھ سے یارب مِرے لفظوں کی کمائی لے لے عقل ہر بار دکھاتی تھی جَلے ہاتھ اپنے دل نے ہر بار کہا آگ پرائی لے لے میں تو اُس صُبحِ درخشاں کو تَونگر جانُوں جو مرے شہر سے کشکولِ گدائی لے لے تُو غنی ہے مگر اتنی ہیں شرائط تیری وہ محبت جو ہمیں راس نہ آئی، لے لے ایسا نادان خریدار بھی کوئی ہوگا جو ترے غم کے عوض ساری خدائی لے لے اپنے دیوان کو گلیوں میں لیے پھرتا ہُوں ہے کوئی جو ہُنرِ زخم نمائی لے لے میری خاطر نہ سہی اپنی انا کی خاطر اپنے بندوں سے تو پندارِ خدائی لے لے احمد فراز

coinpayu
Loading...